• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشتون تحفظ موومنٹ کی ویب سائٹ افغانستان سے چلانے کا انکشاف

پشتون تحفظ موومنٹ کی ویب سائٹ افغانستان سے جاری اور آپریٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سرکاروں اداروں کی جانب سے مختلف لنک تلاش کیے جانے کے دوران مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویب سائٹ پر اپ ڈیٹس بھی افغانستان سے کی جارہی ہیں، یہ ویب سائٹ اقبال حقمل خان نامی شخص چلا رہا ہے۔

اس شخص کے بارے میں جب مزید معلومات کی گئی تو ریکارڈ میں وہ پاکستان میں افغان پناہ گزین پایا گیا ،اقبال حقمل خان پاکستان میں تعلیم بھی حاصل کرچکا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کی ویب سائٹ افغانستان سے چلانے کا انکشاف

سرکاری ذرائع کی تحقیقات کے دوران ویب سائٹ کا ڈیولپر ایڈریس تھاپا ماتون خوست، کابل افغانستان کا ملا ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے نام سے ویب سائٹ 17 مارچ 2018ء کو افغان دارالحکومت کابل سے ریلیز کی گئی۔

ویب سائٹ میں رابطے کے لیے بھی کابل ہی کا فون نمبر 93782809999 دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین