• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گھنٹوں بجلی بند ہونے سے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت بھی شدید ہوگئی ۔ گرمی سے بے حال عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کے بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے تنازعہ کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی سے لے کر شہر کی سڑکوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے درمیان تکرار کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی معمول بن گئی ہے۔

لیاقت آباد، گلشن اقبال ،گلستان جوہر،ملیر ،ماڈل کالونی،لانڈھی ،کورنگی،کاظم آباد،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ گھنٹوں بجلی بند ہونے سے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین