• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 23 اپریل ، 2018

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 23 اپریل کو کتابوں کا عالمی دن منایا جارہاہے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن

ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ کتب بینی کا رجحان پہلے جیسا نہیں رہا تاہم اب بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جوکتابون کو اپنا اثاثہ تسلیم کرتے ہیں اور باقاعدگی سے کتابیں پڑھتے اور جمع کرتے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن

کتابوں کے عالمی دن کا منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کے بارے میں دنیا کا آگاہ کرنا ہے جبکہ اس دن کو منانے کی شروعات 1616 ء میں اسپین سے ہوئی جہاں ہر سال 23 اپریل کو مرد اپنی عزیز خواتین اور لڑکیوں کو گلاب کے پھول پیش کرتے ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن

اس دوران جگہ جگہ مشہور ناولوں کے حصے ، شیکسپئرکے ڈرامے اور دوسرے مصنفوں کی کتابوں کے حصے پڑھے جاتے ۔

آہستہ آہستہ یہ روایت ورلڈ بک ڈے کی شکل اختیار کر گئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن

1995ء میں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونسکو کی جنرل کونسل نے 23 اپریل کو" ورلڈ بک ڈے" قرار دے دیا۔