• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹوئٹر پرکنگ خان کے مداحوں کی تعداد 35ملین تک پہنچ گئی


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنے فلمی کرئیر میں اب تک کئی اعزاز حاصل کر چکے ہیں جن کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور جناب اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی بالی ووڈ اسٹارز اور خصوصاََتمام خانز میں کنگ خان کا سکہ چلتا نظر آتا ہے۔

ٹوئٹر پرکنگ خان کے مداحوں کی تعداد 35ملین تک پہنچ گئی

بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرسب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد35ملین تک پہنچ گئی ہے اور اس موقع پر کنگ خان نے اپنے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام دیا جس میں مداحوں کابیحد شکریہ ادا کیا ۔

بالی ووڈ ستاروں میں امیتابھ بچن کی سوشل میڈیا پر مقبولیت 34.2ملین جبکہ سلمان خان کے مداحوں کی تعداد33ملین اور عامر خان کے فالوور کی تعداد 23.2ملین ، اکشے کمار کی 26.5ملین اوردپیکا پڈوکون کے مداحوں کی تعداد 23.9ملین ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین