• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکشن فینٹسی فلم 'سولو-اے اسٹار وارزاسٹوری کانیا ٹریلر جاری


ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم 'سولو-اے اسٹار وارزاسٹوری کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارفِل لارڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جوڈارک کرمنل انڈرورلڈ کے ایڈونچر کے سوران نئے دوست بنالیتا ہے جو مستقبل میں گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظرِ عام پر آنیوالے نوجوان باغیوں کے گروہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

فکشن فینٹسی فلم 'سولو-اے اسٹار وارزاسٹوری کانیا ٹریلر جاری

ڈیتھ اسٹارکے اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں یہ نوجوان بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں اور ہر مشکل سے بچ نکلتے ہیں۔کیتھلین کینیڈی اور ایلیسن شیرمورکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ایلڈن ایہرن، ووڈی ہیرل سن،ایمیلیا کلارک،ڈونلڈ گلوور،ٹھندی نیوٹن،پال بیٹانی اور والر بیج سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

لوکس فلمز کی تیار کردہ ایکشن ایڈونچر سائنس فکشن فلم سولو-اے اسٹار وارزاسٹوری'والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 25مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جا

تازہ ترین