• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آرمی چیف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانایاکے نے ملاقات کی ہےجس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جبکہ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نےمزید بتایا کہ سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہاجبکہ سری لنکن کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین