• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈیٹا پر سائبر حملہ، کسٹمرز کا ڈیٹا چوری

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈیٹا پر سائبر حملہ، کسٹمرز کا ڈیٹا چوری

ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈیٹا اسٹوریج سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث لاکھوں کسٹمرز سمیت ڈرائیورز کاتمام ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 14 جنوری کے حملے میں صارفین کے نام ، پاس ورڈز، فون نمبر، ای میل ایڈرس اور ٹرپس کا ڈیٹا چوری ہوا ہےالبتہ کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے ۔

دوسری جانب کمپنی حکام نے کسٹمرز کو موبائل ایپ کا پاس ورڈ فوری طور پر تبدیل کرنے اور اسی پاس ورڈ کو دوسری ویب سائٹس پر استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین