• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجید اچکزئی کی سماعت ملتوی

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجید اچکزئی کی سماعت ملتوی

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ اور ایڈہاک سیشن جج کی عدالت میں رکن اسمبلی مجید اچکزئی پر قتل کے 2 کیسز کی سماعت میں ملزم پیش نہیں ہواتاہم ملزم کی میڈیکل رپورٹ کی بناء پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

انسداد دہشت گری عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت عدالت ون کےجج داودناصرنے کی ، سماعت کے دو ران رکن بلوچستان اسمبلی مجیداچکزئی کے وکیل کی جانب سے ملزم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کو منظو ر کر لیا گیا۔

ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت میں مزید کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، جس کے بعد اسپیشل پراسیکوٹر زاہد علی خان نے سرکار کی طرف سے کیس کی پیروی کی اور کیس کی سما عت 7 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈہاک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ کی عدالت میں قتل کے مقد مہ کی سماعت میں نامزد ملزم رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش نہ ہوئے ملزم کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی ،جس کے بعد کیس بغیر پیش رفت کے 7 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین