• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت



برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے،یوںبرطانوی شاہی تخت کا پانچوا ں وارث بھی پیدا ہوگیا۔


پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے برطانوی وقت کے مطابق 11 بج کر ایک منٹ پر ایک بیٹے کو جنم دیا ہے،اب شاہی جوڑے کی بچوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ،جن میں دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت

کینسگٹن پیلس کے اعلان کے مطابق شاہی خاندان کی بہو کو آج صبح 6 بجے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،ان کے یہاں صبح 11 بجے ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس کا وزن 8پونڈ سے زائد ہے ۔

شاہی جوڑے کے پہلے ہی دو بچے ہیں جن میں 4 سالہ جارج اور اور تین سالہ شارلٹ شامل ہیں جبکہ تیسرے بچے کا تاحال نام نہیں تجویز کیا گیا ہے ۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت

شاہی محل کےمطابق ملکہ برطانیہ،ڈیوک آف ایڈنبرا،پرنس آف ویلز، ڈچز آف کارنوال،پرنس ہیری،اور دیگر شاہی ارکان بیٹے کی ولادت کی خبر سے بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین