• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قیداور جرمانے کی سزا

 اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قیداور جرمانے کی سزا

بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو عدالت نے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق راج پال یادیو جو اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ پر بھارتی بزنس مین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اداکار نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتاپتا لاپتہ‘ کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے قرضہ لیا اور مقررہ مدت میں اس کی واپسی نہیں کی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کامیڈین پر 7 مقدمات درج کیے گئے تھے جن پر انہیں 6 ماہ قید اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر انہیں 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب راج پال یادیو کو سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ اداکار نے سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا اعلان کیا تاہم عدالت نے مقدمے میں شامل اداکار کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ راج پال یادیو کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کرچکے ہیںاور انہوں نے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں ’کمپنی‘، ’چور مچائے شو‘، ’چھپ چھپ کے‘ اور ’پارٹنر‘ شامل ہیں لیکن اداکار کی شہرت کامیڈی کرداروں کی وجہ سے ہے ۔

تازہ ترین