• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید خود کارٹرک اب سڑکوں کی صفائی کرینگے


ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

جدید خود کارٹرک اب سڑکوں کی صفائی کرینگے

اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی کئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں تاہم اب سڑکوں کی صفائی کرنے والے ڈرائیور لیس ٹرک بھی میدان میں آگئے ہیں۔

جی ہاں چین کے شہر شنگھائی میں خود کار طریقے سے چلنے والے ٹرک متعارف کروائے گئے ہیں جن کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جدید خود کارٹرک اب سڑکوں کی صفائی کرینگے



بغیر ڈرائیور کے چلنے والے یہ جدید ٹرکس رات 2 بجے اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں اور 15منٹ میں اپنا کام پھرتی سے ختم کرکے سڑکوں کو صاف کردیتے ہیں۔

اس جدید ٹرک میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین