• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو، ایف سی ٹرک حادثے میں 5اہلکار شہید، 51 زخمی

کوہلو ،ایف سی ٹرک حادثےمیں4اہلکار شہید، 51 زخمی

کوہلو میں ایف سی ٹرک الٹنے سے5 ایف سی اہلکار شہیدجبکہ 51 زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق تمبو کراس کے قریب ایف سی کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرک الٹنے سے موقع پر ہی 5اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 51 زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں امتیاز، محمد خان ،محمد عرفان ،عصمت اللہ اور تاج علی شہید جبکہ 50سے زائد ایف سی اہلکار زخمی ہیں۔

لیویز کے مطابق ایم ایس کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین