• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا میں خطرناک ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے


ہموار اور صا ف ستھر ی روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن ایسے اونچے نیچے ، پتھر یلے اوردشوار گزار راستوں پر سفر کر نا ہر ایک کے بس کی بات کہاں۔

کروشیا کے جزیرے ’لوسنج‘میں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاؤن ہِل’ایم ٹی بی‘ورلڈ کپ2018 کا انعقادکیا گیا جس میں کئی ممالک سے 70سے زائدماہر خواتین اور مردسائیکل سوار وں نے شرکت کرکے دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا۔


کروشیا میں خطرناک ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے

مقابلے کے دوران رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دیئے۔

کروشیا میں خطرناک ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے

2روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں امریکا سے تعلق رکھنے والے’جیون ایرون‘ نامی رائیڈر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلے میں فرانس کی’نیکول میریم‘ سرفہرست رہیں۔