• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق

یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق

یمن میں شادی کی تقریب میں سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں 33افراد جاں بحق اور55 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق فضائی حملہ صوبے حجہ میں گذشتہ رات کیا گیاجب بنی کیز ضلع کے گاؤں میں شادی کی تقریب ہورہی تھی جس پر اتحادی فورسز نے دو بار بمباری کی۔

یمن میں اتحادی فورسز کا فضائی حملہ، 33افراد جاں بحق

حملے میں متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ ہوئے جبکہ جمعے کو بھی صوبے تائز میں اتحادی فورسز نے 2گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2015 سے سعودی اتحادی فورسز یمن میں حوثی باغیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

تازہ ترین