سعودی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں سے کیا گیا نیا حملہ ناکام بنادیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے2 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ میزائل جنوبی شہر جازان میں واقع آئل کمپنی آرامکو کو نشانہ بنانے چاہتے تھے جبکہ چند دنوں میں حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
واضح رہے کہ جمعے اور اتوار کے روز بھی سعودی عرب نے یمنی باغیوں کے دو میزائل حملے ناکام بناچکا ہے جبکہ سعودی عرب ایران پر حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرنے کا الزام عائد کررہا ہے تاہم ایران سعودی عرب کے اس الزام کو مسلسل مسترد کرتا آرہاہے۔