• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نابینا خواتین کا بیوٹی سلون

سجنے سنورنے کا شوق ہر خاتون کو ہوتا ہے اور اسی شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے برازیل کی نابینا خواتین بھی میک اپ سیکھنے لگیں ہیں۔


جی ہاں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلومیں نابینا خواتین کے لیے خصوصی بیوٹی سلون کھولا گیا ہے جہاں بینائی سے محروم خواتین کو نہ صرف میک اپ کرنے کا طریقہ کار سکھایا جاتا ہے بلکہ انہیں سجایا سنوارا بھی جاتا ہے اور اسی منفرد خصوصیت کی وجہ سے یہ بیوٹی پارلر بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔

نابینا خواتین کا بیوٹی سلون

برازیلین خواتین اپنی اس محرومی کے باجود اپنا میک اپ کر کے بے حد خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ نہیں سکتے تو کیا ہوا دل تو ہم بھی رکھتے ہیں کہ خوبصورت نظر آئیں۔

تازہ ترین