• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کی مناسبت سے صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو غیرمعمولی بنایا جائے،پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ اس حوالے سے تمام تر سیکورٹی امور کی نگرانی اور امتحانات کے حوالے سے بورڈ کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ضمن میں ضلعی ایس ایس پیز کو باقاعدہ پابند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں حکومت سندھ کی جانب سے عائد کی جانیوالی دفعہ144 پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی بنایا جائے جسکا مقصد نقل مافیا کی حوصلہ شکنی اور انسداد ہے، انہوں نے مذید کہا کہ تھانہ ایس ایچ اوز اور سیکیورٹی امور پر ڈپلائمنٹ کیئے گئے پولیس افسران اور جوان تمام امتحانی مراکز پر حفاظتی اقدامات اور امتحانات کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی سے گریز کرینگے اور متعلقہ تھانوں سے امتحانات کے آغاز تا اختتام روابط کو ناصرف یقینی بنائیں گے بلکہ اس ضمن میں وائرلیس کنٹرول رومز کو باقاعدہ لمحہ بہ لمحہ آگاہ بھی کرتے رہیں گے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے بروقت انسداد کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے اس حوالے سے صوبے بھر میں پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ ریکی نگرانی سمیت دیگر تمام مقامات پر بھی سیکیورٹی کو مذید ٹھوس اور مربوط بنانیکے احکامات بھی جاری کیئے اور کہا کہ مذکورہ اقدامات کو باالخصوص امتحانی مراکز کے اطراف میں رکھنے کو فوقیت دی جائے۔

تازہ ترین