• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد کل ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد بدھ 25 اپریل کو صبح ساڑھے 10 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔تقریب میں 500 سے زائد طلبا و طالبات کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔ اسناد حاصل کرنے والوں میں ضیاء الدین کالج آف مڈیسن، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف اسپیچ لینگویج اینڈ ہیئرنگ سائنسز، کالج آف ریہیبلیٹیشن سائنسز، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، کالج آف نرسنگ، بایو میڈیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف فارمیسی اور کالج آف میڈیا سائنسز کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ ضیاء الدین یونیورسٹی کے تقریب جلسہ اسناد میں سردار یاسین ملک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے۔
تازہ ترین