• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص،3 ہزار طلبہ انٹر کے امتحانات میں شرکت سے محروم

میرپورخاص(نامہ نگار) اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے باعث میرپورخاص ریجن کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے تین ہزار طلبہ وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،والدین اور طلبہ میں سخت تشویش،حکومت سندھ سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق ثانوی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت بورڈ سے منسلک میرپورخاص،سانگھڑ،عمرکوٹ اور تھرپارکر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے مختلف پرچوں میں فیل ہونے والےتقریبا" تین ہزار طلبہ اور طالبات نے 2017میں ضمنی امتحان دیا تھا،جس کے نتائج کا اعلان جنوری 2018 میں ہونا تھا تاہم اس سے قبل ہی اینٹی کرپشن کراچی کی ایک ٹیم نے مختلف الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیئے بورڈ آفس پر چھاپہ مار کر مختلف ریکارڈ جس میں ضمنی امتحانات کا ریکارڈ بھی شامل تھا اپنی تحویل میں لے گئی تھی۔جس کے باعث کا نتائج کاتاحال اعلان نہیں ہوسکا ہے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات منگل 24اپریل سے شروع ہورہے ہیں،اس صورت حال کے باعث تین ہزار سے زیادہ طلبہ وطالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اس حوالہ سے چئیرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر برکت علی اے حیدری کا کہنا ہے کہ بورڈ کا ریکارڈ اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہونے کی وجہ سے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔
تازہ ترین