• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی بھرتیوں سے متعلق تحریک التوامسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج

سندھ اسمبلی بھرتیوں سے متعلق تحریک التوامسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں من پسند اور سفارشی انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق ایک تحریک التواء ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان سے رائے شماری کے بعد مسترد کردی گئی جس پر اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا جس پر اجلاس کی کارروائی روک کر دس منٹ کے لئے ملتوی کردی گئی، ایوان کی کارروائی کے دوران جب محرک نے اپنی تحریک پیش کی تو سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھورو نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ تحریک کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے،شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی کی تحریک التواء ایوان میں رائے شماری کے لئے پیش کی تو ایوان نے اسے زیر بحث نہ لانے کے حق میں فیصلہ دیا جس پر ان کی تحریک التوا رد کردی گئی،اپوزیشن اراکین نے اس پر شدید احتجاج اورشور شرابہ کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لئے ملتوی کردی،علاوہ ازیں شہید بے نظیر آباد میں پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن ترمیمی بل اورشہید بے نظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ ترمیمی بل متعارف کرادیا گیا۔ دونوں بل سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے پیش کئے جن پر ایوان بعد میں غور کرے گا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین