• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے اوقات میں سڑکوں پر ہوٹلوں کی تجاوزات سے ٹریفک جام معمول

شام کے اوقات میں سڑکوں پر ہوٹلوں کی تجاوزات سے ٹریفک جام معمول

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کےبیشتر علاقوں جہاں پر ہوٹلز ہیں وہاں پر ٹریفک جام ہونا عام ہوچکا ہے جس کی وجہ ہوٹلز والوں کی جانب سے دکان کے باہر 10 فٹ تک سڑک پر قبضہ ہے ، ہوٹلز مالکان نے بار بی کیو کا تقریباً سیٹ اپ دکان کے باہر رکھا ہوا ہوتاہے اور کرسیاں سڑک پر رکھ دی جاتی ہیں اس کے بعدگاہکوں کی پارکنگ کے باعث سڑکوں پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے ، اس سلسلے میں مقامی حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، بیشیر علاقوں میں تو دکان داروں نے اپنی دکاندار اندر سے خالی رکھی ہوئی ہوتی ہے اورتمام چیزیں ڈسپلے کے لئے سڑک پر رکھی ہوتی ہیں ، اسی طرح مرغی اور گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی کررکھا ہے، طارق روڈ ، بہادر آباد ، گلشن اقبال ، عائشہ منزل ،فیڈرل بی ایریا،اسکیم 33 کے کی میں روڈ ابو الحسن اصفہانی روڈ ، راشد مہناس روڈ ، سندھی ہوٹل نئی ،ملیر کی مین شاہراہ پر یہ تجاوازت شام 7 بجے کے بعد شروع ہوجاتی ہیں اور رات گئےتک رہتی ہیں ،اس کے علاوہ شہر میں چائے کے نئے کلچر میں کرسیاں سڑک پر رکھنے کا معمول بن چکا ہے ، جہاں رات گئے سڑکوں پر نوجوان براجمان ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام رہتا ہے ، اس سلسلے میں بہادر آبا د کے علاقے عالمگیر روڈ پر تجاوزات سے پریشان علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی سے رجوع کرلیا ، ڈی ایم ایچ سوسائٹی میں عالمگیر روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف پرکھانے پینے کی اشیاء کے کانداروں نے قبضہ کررکھا ہے ،ان دکانوں سے شام سے ہی علاقے میں دھواں اٹھنا شروع ہوجاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ، اس کیساتھ ساتھ عالمگیر مسجد کے اطراف دکانداروں کی جانب سے ٹیبل اور کرسیاں لگادی جاتی ہیں جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کا گذرنا انتہا ئی مشکل ہوجاتا ہے جبکہ کسٹمر ز کھانے پینے میں مصروف نظر آتے ہیں ، کوکان مسلم کوپ ہائوسنگ سوسائٹی نے اس حوالے سے کمشنر کراچی سے رجوع کرلیا ہے ، علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقےسے تجاوزات ختم کروانےمیں اپنا کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین