• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سےنوجوان، ٹریفک حادثات میں 4افراد جاںبحق

کرنٹ لگنے سےنوجوان، ٹریفک حادثات میں 4افراد جاںبحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں4 افراد جاںبحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے منظور کالونی گجر چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ ذوالفقار جاں بحق ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا ، متوفی منظور کالونی کا رہائشی تھا، مبینہ ٹاؤن کے علاقے کراچی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ عادل شہزاد ولد سرور جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی گلشن کا رہائشی تھا ،مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16 زوہیب ولد شاہد جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بلدیہ کا رہائشی تھا ،علاوہ ازیں شیرشاہ کے علاقے عالمگیر روڈ گلی نمبر 20 میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 20 سالہ سبحان ولد عارف جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ورثاءقریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔ 

تازہ ترین