• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا دورہ کراچی تاریخی اہمیت کا حامل ہے،خواجہ غلام شعیب

شہباز شریف کا دورہ کراچی تاریخی اہمیت کا حامل ہے،خواجہ غلام شعیب

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کراچی کا مصروف اور اہم دورہ ایک یاد گار اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ جس میں ان کا کراچی کے متعدد علاقوں کا دورہ اور جلسوں سے خطاب پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے ویسٹ کے تمام ضلعی عہدیداروں یوسیز چیئرمینز ، دوست احباب اور ٹیم ورک پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور گلشن غازی UC-33 کے جلسے کی کامیابی پر ان کی محنت کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ میں کراچی کا دوسرا دورہ اہل کراچی کے ساتھ ان کی سنجیدگی اور محبت کا ثبوت ہے اور ہم کو یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی ووٹوں کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئے گی اور کراچی کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل کراچی شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں۔

تازہ ترین