• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10ماہ کے الائونس کی عدم ادائیگی، فائر فائٹرز کا ہیڈ کوارٹر پر دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے فائر فائٹرز نے10ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے ۔پیر کی صبح کراچی کے22اسٹیشنز کے سیکڑوں فائر فائٹرز نے فائر ہیڈ کوارٹر پر دھرنا دیا ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فائر فائٹرز فائر رسک الائونس کی ادائیگی سے محروم ہیں، بعض گھروں پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے، جبکہ85ملازمین کے بچوں کو اسکولوں سے فیسیں ادا نہ کرنے پر فارغ کردیا گیا ہے، وعدے پر وعدہ کیا جارہا ہے لیکن ایک ماہ کا بھی فائر رسک الائونس ادا نہیں کیا گیا، دھرنے کے شرکاء نے فائر ہیڈ کوارٹر سے سول اسپتال تک مارچ کیا اور پولیس سے مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکاء واپس فائر ہیڈ کواٹر پہنچ گئے،سجن یونین کے اعلامیے مطابق دھرنا منگل کو بھی جاری رہے گا اور جب تک مسائل حل نہ کیے گئے تو دھرنا جاری رہے گا۔
تازہ ترین