• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے، واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ کراچی واٹر ٹینکرزایسو سی ایشن کے صدر شفیع اللہ خان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، ایک بین میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہائیڈرینٹ ٹھیکداروں کا کا مبینہ نامناسب سلوک جاری ہے، اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ صفورا گوٹھ، نیپا چورنگی اور گلبرگ ہائیڈرنٹس سے غیر منصفانہ تقسیم جاری ے، فیکٹریوں سے غیر قانونی کنکشنز تاحال ختم نہیں کئے گئے ہیں، دس سے بارہ ہزار گیلن کے ٹرالر ٹینکر میں سپلائی دی جا رہی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 5؍ہزار گیلن سے زیادہ گنجائش والے ٹینکرز کو سپلائی دینا غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ اس عمل سے عوام اور عوامی ٹینکرز متاثر ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین