• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد لوڈشیڈنگ کی مانیٹرنگ کریں گے ،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعدکراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کریں گے ،اس کے لیے ہم نے ایک ا ور سیل قائم کر دیا ہے ،عوام رابطہ کر کے لوڈشیڈنگ سے آگاہ کریں،ان معلومات کی بنیاد پر ہم جگہ جگہ احتجاج کریں گے اور کے الیکٹرک کے خلاف عوامی تحریک جاری رہے گی ،اذیت ناک لوڈشیڈنگ اور شہر میں پانی کی قلت اور بحران کے خلاف جمعہ 27 اپریل کو ہر صورت میں پر امن اور رضاکارنہ طور پر ہڑ تال کی جائے گی ،عوام اور تاجر برادری شٹر ڈاؤن کر کے کراچی حقوق تحریک کا حصہ بنیں اور مسائل کے حل کی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کریں ۔وزیرا عظم کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا مسئلے کے حل کی طرف جزوی پیش رفت ہے اور یہ جماعت اسلامی کی عوامی جدو جہد کے باعث ممکن ہو ا ۔وزیر اعظم کراچی کے عوام کو صرف لوڈشیڈنگ ہی نہیں بلکہ کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور اربوں روپے کی لوٹ مار سے نجات دلائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکرٹری سیف الدین ایڈووکیٹ ،امیر ضلع شر قی یو نس بارائی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،عمران شاہد ،چوہدری مظہر علی اور دیگر بھی موجود تھے ،حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اپنے فرنس آئل کے پلانٹس مکمل استعداد پر چلا کر کراچی کو بد ترین لوڈشیڈنگ سے بچا سکتی تھی۔
تازہ ترین