• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ موجودہ نام نہاد جمہوری سسٹم ناکام ہوچکا ہے ملک میں کرپشن، لاقانونیت، جرائم و فرقہ وارانہ لسانی و عالاقائی تعصبات کو فروغ مل رہا ہے جو کہ ملکی سالمیت و بقاء کیلئے باعث تشویش ہے حالیہ سینیٹ انتخابات میں ہونے والی خرید و فروخت نے جاری سسٹم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے موجودہ سسٹم کو اسلامی شورائی نظام کے تحت کیا جائے ایسے الیکشن قوانین بنائے جائیں جو کرپٹ و بدیانت افراد کو اسمبلیوں میں پہنچنے سے روک سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز جماعت برنس روڈ پر مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فیصل سلفی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمد سلفی، قاضی عبدالسمیع، اسامہ نثار و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین