• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ مئی کی مرکزی ریلی کینٹ اسٹیشن سے پریس کلب تک نکالی جائے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں منعقدہ ٹریڈ یونینز، صحافیوں اور سول سائٹی کی تنظیموں کے رہنماؤںکے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی کو صبح 11بجے کینٹ اسٹیشن سے’’ یومِ مئی‘‘ کی مرکزی ریلی نکالی جائے گی، جو کراچی پریس کلب کے مرکزی جلسے میں شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن آف اسٹیٹ بینک کے سیکرٹری جنرل لیاقت علی ساہی کے اعلامیے کے مطابق ایک ریلی کے ایم سی ہیڈ آفس سے صبح 11 بجے نکالی جائے براستہ ٹاور پریس کلب پہنچے گی۔ ایک ریلی سہہ پہر 3بجے ریگل چوک سے نکالی جائے گی جو پریس کلب کے مرکزی جلسے میں شمولیت اختیار کرے گی، جبکہ ایک ریلی کورنگی سے بھی پریس کلب پہنچے گی۔ قبل ازیں 0 اپریل کو شام 7بجےایک مشعل بردار ریلی کراچی پریس کلب سے شاہین کمپلیس تک نکالی جائے گی ۔
تازہ ترین