• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ہاررفلم’اے کوائٹ پلیس‘ کی ایک بار پھر باکس آفس پرپہلی پوزیشن


لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ پر آج کل دہشت کے سائے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہارر تھرلر فلم لر فلم’اے کوائٹ پلیس‘نیایک بار پھر سے باکس آفس پرپہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔

جی ہاں جوہن کراسنسکی کی اس سنسنی خیز فلم نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر اپنی سبقت ثابت کی تھی جس کے بعد فلم ریمپج نے اے کوائٹ پلیس سے پہلی پوزیشن چھین لی تاہم اب تیسرے ہفتے میں اے کوائٹ پلیس نے پھر سے اپنی برتری ثابت کر دی ہے اور پھر سے پہلی پوزیشن پر آگئی ہے ۔

ہاررفلم’اے کوائٹ پلیس‘ کی ایک بار پھر باکس آفس پرپہلی پوزیشن

اے کوائٹ پلیس نے 22 ملین ڈالرمزید کما لئے ہیں۔

اس ہارر فلم کی کہانی مشکل میں گرفتار ایک ایسے خاندان کت گرد گھوم رہی ہے جو پر اسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لئے اشاروں میں بات کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ہاررفلم’اے کوائٹ پلیس‘ کی ایک بار پھر باکس آفس پرپہلی پوزیشن

باکس آفس پر دوسری پوزیشن پرمعروف ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن کی نئی ایڈونچرتھرلر فلم’ریمپج‘رہی جس نے 21ملین ڈالرکی کمائی کی ،یہ سنسنی خیز فلم 1980کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانیات کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاؤں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے تاہم صورتحال اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہیں جب ایک جنینیٹک تجربے کی وجہ سے یہ دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کا رُخ کر لیتی ہیں ۔

تیسری پوزیشن پرفلم آئی فیل پریٹی رہی جس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے می16.2ملین ڈالر کی کمائی کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین