• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماجد ماجدی کیساتھ کام کرنے کا تجربہ زبردست رہا، میا میلزر

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ، کاسٹنگ اینڈ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر میا میلزر نے کہا ہے کہ فلم ”بیونڈ دا کلاؤڈز“ میں ایرانی ہدایتکار ماجد ماجدی کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کا تجربہ بہت زبردست رہا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ، کاسٹنگ اینڈ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر میا میلزر نے کہا ہے کہ فلم ”بیونڈ دا کلاؤڈز“ ایرانی ہدایتکار کی پہلی ہندی فلم تھی، فلم کی عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا اور سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بطور کاسٹنگ اور ایکٹنگ کوچ میری پہلی تھی اور جب ہدایتکار نے میرے کام کو سراہا تو مجھے لگا کہ اس سے بہتر ایوارڈ میرے لئے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
تازہ ترین