• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گیرپابندی کے باوجود 14 سال تک کے بچوں کو چاقوکی فروخت کاسلسلہ جاری

ملک گیرپابندی کے باوجود 14 سال تک کے بچوں کو چاقوکی فروخت کاسلسلہ جاری

لندن( نیوز ڈیسک) نوعمر بچوں کو چاقو کی فروخت پر ملک گیر پابندی کے باوجود 14سال تک کے بچوں کو چاقو کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، روزنامہ ایکسپریس نے گزشتہ روز اپنی خبر میں یہ انکشاف کیاہے۔ اخبار کے مطابق نوعمر بچے ہائی سٹریٹ چینز اورسپرمارکیٹس میں جن میں مارکس اورسپنسر سے چاقو خریدرہے ہیں۔ اخبار کے مطابق ان کے نمائندوں نے لیڈز، برمنگھم اور برسٹل کی جن دکانوں کے دورے کئے ان میں سے25 فیصد سے زیادہ دکاندار چاقو کی فروخت کیلئے کم از کم 18 سال عمر کی پابندی کے باوجود نوعمر بچوں کو چاقو فروخت کرنے کوتیار تھے۔ اخبار نے یہ انکشاف لندن کی سڑک پر نسل پرست خنجر برداروں کے ہاتھوں سٹیفن لارنس کے قتل کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے موقع پر کیاہے۔ اخبار لکھتاہے کہ نوعمر لڑکوں سے کوئی سوال کئے بغیر انھیں چاقو کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے ،اخبار کے مطابق اس کے نمائندوں نے کم از کم 2 مواقع پر چاقو کے سکین کے موقع پر وہ الیکٹرانک الرٹ کینسل کرتے دیکھا جس میں 18 سال سے کم عمر بچوں کوچاقو کی فروخت پر پابندی کی یاددہانی کرائی جاتی ہے ، کم عمر بچوں کوچاقو فروخت کرنے والے دکانداروں کوقانون کے تحت 6 ماہ تک قید اورلامحدود جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔اخبار کے مطابق ایک17سالہ لڑکے نے اس کے نمائندے کوبتایا کہ جب ایک ایم اینڈ ایس سٹور نے اسے ایک جعلی جاپانی سٹیل کے 6 انچ کےپھل والا چاقو فروخت کیا تو وہ خوفزدہ ہوگیاتھا، اس نے بتایا کہ ہم اسڈا، ٹی کے میکس اسطرح کی حرکتوں سے پست نہیں کرسکتا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر کشمیری پرعزم ہوکر بھارتی گولہ باری کا مقابلہ کررہے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بعد دورہ برطانیہ کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر مزید فعال اور موثر بنانے کی جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر میزبان تقریب چوہدری جعفیربڈھار نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی تعمیروترقی اور مسئلہ کشمیر کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نے صحیح معنوں میں کشمیری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ چوہدری محمد شکیل اور دیگر نے مختلف علاقوں میں تعمیروترقی بالخصوص دھان گلی سڑک کی تعمیر پر اہالیان برطانیہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعمیروترقی سے نہ صرف خطہ کشمیر بلکہ برطانوی کشمیری کمیونٹی بھی مستفید ہوسکے گی۔ جبکہ مختلف شرکاء نے بھی مختلف مسائل اور سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے تفصیلی بات چیت بھی کی۔

تازہ ترین