• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت کے جذبے سے انتخابی میدان میں اترا ہوں، واجد اقبال

بریڈ فورڈ(رجاسب مغل) تین مئی تاریخی دن ہوگا، بریڈ فورڈ مور وارڈ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار انتخابی میدان میں اترا ہوں، جیت یا ہار دونوں صورتوں میں عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ مور وارڈ سے آزاد امیدوار برائے کونسلر واجد اقبال نے جنگ سے گفتگو میںکیا۔ واجد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میری پرورش بریڈ فورڈ مور وارڈ میں ہوئی ہے۔ میں حلقے کے مسائل بخوبی سمجھتا ہوں، بزرگوں، نوجوانوں، خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی حمایت حاصل ہے۔ میرے مخالفین ذہنی طور پر الیکشن ہار چکے ہیں۔ عوام کو بلا خوف اور بغیر کسی دباؤکے تحت 3مئی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، عوام پرانے چہروں اور خالی خولی کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اپنا اچھا برا جان چکی ہے، 3 مئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گا۔
تازہ ترین