برسلز (اے پی پی) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کے متعدد ارکان پر بد عنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 3 ججوں کی ایک غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس پارلیمانی اسمبلی کے 15ارکان پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر نہ صرف آذربائیجان سے رشوت کے طور پر رقوم وصول کیں بلکہ بالواسطہ فوائد کی صورت میں بھی ایسے مالی وسائل سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں جرمن سیاست دان بھی شامل ہیں۔ 200سے زائد صفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جرمن سیاستدان ایڈوآرڈ لِنٹنر آذربائیجان کے لیے ’لابی کرنے والی کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت‘ بھی رہے تھے۔