• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماجد خان نے خیبر پختو نخوا سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

سلاؤ(اورنگزیب چوہدری) آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر ماجد خان نے خیبر پختو نخوا سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ جنگ سے خصوصی گفتگو میں ماجد خان نے کہا کہ مجھے پوری امید اور یقین ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرے حق میں کرے گی انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہی وقت میں آزاد کشیمر اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر رہ سکتے ہیں۔ آئین اور قانون میں اس کی مکمل اجازت ہےاور ماضی میں اس کی مثال بھی موجود ہے۔ ماجد خان اس وقت خبیر پختونخوا سے آزاد کشمیراسمبلی کے منتحب رکن ہیں۔ ماجد خان آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم اور سابق صدر آزاد کشیمر خان حمید خان اور سابق وزیراعلٰی کے پی کےخان عبدالقیوم خان کے پوتے اور آزاد کشمیرکی سابق وزیر و ممبر اسمبلی شیریں وحید و سابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی وحید خان کے بیٹے ہیں۔ ماجد خان کے والد اور والدہ ایک ہی وقت میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران تھے اور 2005میں آزاد کشمیر کے المناک زلزلے میں دونوں شہید ہوئے تھے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ماجد خان کے خاندان کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے بڑے سیاسی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ماجد خان تیسری مرتبہ آزاد کشمیر اسمبلی کے خیبر پختونخواسے ممبر منتحب ہوئے ہیں۔
تازہ ترین