• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ سے محبت میں ایک انسان کی جان بچائو،رمضان میں اسلامک ریلیف کانعرہ

لندن( پ ر) برطانوی مسلمانوں کی فلاحی تنظیم اسلامک ریلیف نے اس سال رمضان میں اللہ سے محبت میں ایک انسان کی جان بچائو، کانعرہ اپنانے کااعلان کیاہے۔ مسلمانوں کو کم وسیلہ لوگوں کی مثبت انداز میں مدد کرنے پر راغب کرنے کیلئے یہ مہم لندن ،مانچسٹر اورگلاسگو میں پبلک ٹرانسپورٹ میں شروع کی گئی ہے اسلامک ریلیف کی جانب سے پیر23 اپریل کو شرو ع کی جانے والی یہ مہم اتوار6مئی تک جاری رہے گی اس دوران اسلامک ریلیف کے یہ اشتہارات لندن کی سرخ رنگ کی 75ڈبل ڈیکر بسوں پر نظر آئیں گے، یہ اشتہارات مانچسٹر کی 100بسوںاور گلاسگو کی 82انڈر گرائونڈ ٹرینوں میں بھی نظر آئیں گے۔ اسلامک ریلیف اس اشتہاری مہم کے دومقاصد ہیں، اول اس رمضان میں مسلمانوں کو اپنے سے کم وسیلہ لوگوں کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دینااور اللہ کی رضا کیلئے ان کی مدد پر راغب کرنا ہے۔انسانیت کی بنیاد پرامداد کی بین الاقوامی تنظیم اسلامک ریلیف یوکے کے بارے میں آگہی پیداکرنا اور پوری دنیا میں اپنے امدادی کاموں کیلئے عطیات جمع کرنا ہے۔ ایک زندگی بچائو اب اسلامک ریلیف یوکے کا نعرہ بن گیاہے،اسلامک ریلیف یوکے کے مواصلات کے شعبے کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان مسلمانوں کی نفسانیقربانی اور نظم وضبط کامہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس کے دوران مسلمان اپنے سے کمتر حیثیت کے لوگوں کے ساتھ مہربانی اورمحبت کااظہار کرتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ ہم نے بسوں میں اشتہار مسلم اکثریتی علاقوں میں کیاہے کیونکہ ہماری فنڈ جمع کرنے کی اپیل لوگوں تک پہنچانے کایہ نسبتاً کم خرچ طریقہ ہے۔ہمارے اشتہارات میں اللہ کی عظمت کی یاددہانی اور دوسروں کیلئے کچھ اچھا کرنے کا موقع دینے کاپیغام دیاگیاہے۔تاکہ لوگ گزشتہ34 سال سے دنیا کے40 سے زیادہ ممالک کے117 ملین سے زیادہ افراد کی امداد میں مصروف ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر انسانوں کی جانیں بچانے کیلئے رمضان کے دوران ہماری امداد کریں، ہمیں عطیات دیں، اسلامک ریلیف کو دئے گئے عطیات دے کر مسلمان قحط ، تباہ کاریوں اور شام،میانمار،یمن اورفلسطین جیسے تنازعات او ر جنگوں کے شکار دنیا کے کروڑوں مردوں،خواتین اوربچوں کی مدد کرسکتے ہیں۔اس سال رمضان المبارک کا آغاز منگل 15 مئی کو غروب آفتاب کے وقت ہوگا اورجمعرات14 جون تک جاری رہے گا۔ 
تازہ ترین