• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام یوم پاکستان فیسٹیول کا انعقاد

زیورخ( پ ر) پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام زیورخ میں ایک رنگارنگ فیملی فیسٹیول اور یوم پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی فیملیز اور یورپ سے مختلف فیملیز نے شرکت کی، نظامت کے فرائض عمیر اعوان اور زاہد نواز نے انجام دیئے، اس موقع پر بچوں سے یوم پاکستان کے حوالے سے سوالات کئے گئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا اور بچوں کے لئے میجک پروگرام رکھا گیا اور Clownنے شریک خواتین وحضرات کو بے انتہا ہنسایا، سوئٹزلینڈ کے صدر شکیل احمد، نائب صدر طارق ناصر، جنرل سیکرٹری ناصر منصور، انفارمیشن سیکرٹری امبر جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا اور خاص کر خواتین پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ فیسٹیول میں حافظ مظہر ، فیاض ندیم، اکبر چوہان، ذوالفقار، لبنیٰ جٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ منصور گوندل نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔
تازہ ترین