• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی ولادت

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔کینسنگٹن پیلس نے خبر دی ہے کہ ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے۔کینسنگٹن پیلس کے مطابق بچے کا وزن آٹھ پاؤنڈ اور سات اونس ہے۔36سالہ کیٹ مڈلٹن کا بچہ لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا۔ یہ بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے۔ بچے کے نام کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان میں آرتھر، ایلبرٹ، فریڈرک، جیمز اور فلپ شامل ہیں۔
تازہ ترین