• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو کتے کے نازی سیلوٹ کی فلمبندی کرنے والے پر 800پونڈ جرمانہ

لندن (پی اے) پالتو کتے کے نازی سیلوٹ کی فلمبندی کرکے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں ایک شخص پر 800پونڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 30سالہ مارک میچن نے اپنی گرل فرینڈ کے پالتو کتے کے نازی سیلوٹ کی فلمبندی کی۔ مارک کا تعلق کوٹ برج نارتھ لینارک شائر سے ہے۔ اسے منافرت پر مبنی جرم کا مرتکب قرار دینے کے بعد جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اریڈری شیرف کورٹ میں اس نے کسی قسم کے غلط کام کے ارتکاب سے انکار کیا تھا اور اصرار کیا کہ اس شیرف ڈیرک اور کوریل نے اسے کمیونی کیشن ایکٹ کے تحت ایک چارج کا مرتکب پایا۔ یہ پوسٹ انتہائی آفنسیو اور اینٹی سٹمیزم پر مبنی تھی۔ اور اس کی نوعیت منافرانہ تھی سماعت کے موقع پر باہر چھوٹا مظاہرہ بھی ہوا مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ یہ کیس آزادی اظہار کے اصول کے منافی ہے۔
تازہ ترین