• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں زیرو آورز کنٹریکٹس کی تعداد میں اضافہ

لندن (پی اے) برطانیہ میں زیرو آورز کنٹریکٹس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 1.8ملین ہوگئی جو ایک سال پہلے 1.7ملین تھی۔ آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان تمام کنٹریکٹس میں6فیصدایسے تھے جن میں ریگولر آورزکی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔ ان کی تعداد گزشتہ برس بھی یہی تھی اور این ایس نے قبل ازیں رپورٹ کیا تھا کہ زیرو آورز کنٹریکٹس کی تعداد 901000ہے ٹی یو سی کے جنرل سیکرٹری فرانسس اور گراڈی نے کہا کہ زیادہ تر لوگ اپنی چوائس سے زیرو آورز کنٹریکٹس پر نہیں ہیں۔ وہ بھی ایسے ہی حقوق سیکورٹی اور باقاعدہ آورز چاہتے ہیں جوکہ دوسرے ملازمین کو ملتے ہیں۔ نصف سے زائد زیرو آور کنٹریکٹ ورکرز کی جابس ایک دن سے بھی کم کے نوٹس پر منسوخ کردی گئی۔ زیرو آورز کنٹریکٹس لوگوں کے ساتھ ڈسپوزایبل لیبر جیسا سلوک کرنے کا لائسنس ہے حکومت کو ان پر پابندی عائد کردینی چاہئے۔
تازہ ترین