• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا کے شائقین سے یلوشرٹس اتروالی گئیں

میڈرڈ (اے ایف پی) سویلا کے خلاف کوپاڈیل رے کپ فائنل کے موقع پر اسپینش حکام کی جانب سے بارسلونا کے شائقین کو یلوشرٹس پہن کر اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، کئی ٹی وی رپورٹس میں دکھایا گیا کہ پولیس نے بارسلونا کے حامی شائقین سے سٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل زیب تن کی ہوئی پیلی شرٹس اتروا دیں۔ کاتالونیا کی آزادی کے حامی گرفتار 9رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارسلونا کے شائقین یلوشرٹس پہن کر آئے تھے، اس تمام صورتحال پر پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کاتالونیا کے معاملے پر پلے کارڈز یا ٹی شرٹس کو گرائونڈ میں لے جانا سے امن و امان کا مسئلہ درپیش ہوسکتا تھا، اس لئے ایسی اشیاء کو ہم نے سٹیڈیم کے باہر ہی ضبط کرلیا، بارسلونا نے کاتالونیا کی آزادی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا، ان کے کئی شائقین اس کے حامی ہیں، کلب کی جانب سے نہ صرف کھیل میں میڈرڈ سے مسابقت پائی جاتی ہے بلکہ سیاسی محاذ پر بھی وہ ایک دوسرے کے حریف ہیں، بارسلونا کے سینٹر بیک گیرارڈ پیکو کئی بار کاتالونیا کی آزادی کی حمایت کا برملا اظہار کرچکےہیں، دوسری جانب ہفتے کو میچ کے موقع پر کئے جانے والے اقدامات سے کاتالونیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، بارسلونا کے چیئرمین جوزف ماریابارٹومیو نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم فٹبال کلب ہیں اور ہمیں اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہئے، ہم اسپینش فٹبال حکام سے بھی اس عمل میں وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں، جرمنی میں جلاوطن کاتالونیا کے سابق صدر کارلس نے اس موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیا محض کسی رنگ کی شرٹس پہننے سے ریاست کو خطرہ ہوسکتا ہے، ہم کہاں جارہےہیں۔
تازہ ترین