• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمیائی حملے، کونسل متحد ہوکر حل نکالے، اقوام متحدہ

سٹاک ہوم (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹریس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل کو متحد ہوکر کوئی راہ نکالنی چاہئے تاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ ہتھیار استعمال کرنے والوں کو سزا دی جاسکے۔ سویڈن میں عالمی ادارے کے آنجہانی سیکرٹری جنرل ڈانگ بیمرشولڈ کے گھر پر سلامتی کونسل کے اراکین کے اعزاز میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوئٹریس نے کہا کہ ہم ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو سزا ضرور دینا چاہتے ہیں، شام کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو حل کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
تازہ ترین