• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الکحل زدہ والدین کے بچوں کی مدد کیلئے 6 ملین پونڈ کا فنڈ

لندن( پی اے) حکومت نے الکحل استعمال کرنے والے والدین کے بچوں کی مدد کے لئے 6ملین پونڈ کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس فنڈ کے تحت مے نوشوں کے بچوں کو سپورٹ ایڈوانس پلانز بشمول بچوں کی مینٹل ہیلتھ سروسز تک تیز کر رسائی دی جائے گی۔ اس میں ہماری مے نوش والدین کا علاج پروگرامز بھی شامل ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق انگلینڈ میں 200000بچے مے نوش والدین کے ساتھ رہتے ہیں این ایس پی سی سی نے کہا کہ گزشتہ برس والدین کی 2نوشی کی زیادتی کی وجہ سے بچوں کی ویلفیئر میں مدد کے لئے ہیلپ لائن کو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 30فیصد زائد کالز ملیں، یہ فنڈنگ مشترکہ طورپر ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز لوکل کونسلز سے آئے گی اور اس فنڈ کے تحت 2 نوش والدین کے خطرات سے دوچار بچوں کی تیز تر نشاندہی کی جائے گی والدین کے علاج کے لئے مختلف پروگرامز بھی ہوں گے۔ ہیلتھ سیکرٹری جیرمی ہنٹ نے کہاکہ الکحل کی ابیوز کرنےوالے والدین پر اس کے اثرات انتہائی تباہ کن ہوتے ہیں اور ایسے والدین کے بچے خاموش متاثرین ہوتے ہیں ان کی ویلفیئر خطرے میں پڑ جاتی ہے الکحل کا زیادہ استعمال کسی طورپر درست اور محفوظ نہیں۔ انہوں نے شیڈو ہیلتھ سیکرٹری ایشورتھ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے الکحل والد کے ساتھ اپنی پرورش کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں سیاست سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ ہیلتھ سیکرٹری نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے الکحل استعمال کرنے والے والدین کے ہزاروں بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ لیبر شیڈو ہیلتھ سیکرٹری ایشورتھ نے حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ حقیقی بریک تھرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے الکحل زدہ والد کے ساتھ خود کو تنہا محسوس کرتا تھا اور حکوت کے اس اعلان سے میرے جیسے بچپن کو تبدیل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ جرمی نیٹ نے پبلک ہیلتھ منسٹر سٹیو برائن کو الکحل استعمال کرنے والے والدین کے بچوں کی منسٹریل ذمہ داری کے لئے مقرر کیا ہے۔ لیبر ایم پی لیام بائرن نے بھی اس مرو کا خیر مقدم کیا کیونکہ ان کے والد الکحل ازم کی وجہ سے چل بسے تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے معصوم متاثرین کی فلاح وبہبود کے لئے یہ بڑا قدم ہے۔
تازہ ترین