• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (نیوز ڈیسک)لندن میراتھن ریس میں برطانوی ایتھلیٹ محمد فاراح نے تیسری پوزیشن پر اختتام کیا، اس طرح انہوں نے تیز ترین برطانوی ایتھلیٹ بن کراسٹیو جونز کا33برس پرانا ملکی ریکارڈ توڑدیا، اتوار کو منعقدہ ریس میں فاراح نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے 06منٹ32سیکنڈز میں طے کیا، فاراح نے جونز کا ریکارڈ 40سیکنڈز کے فرق سے توڑا، کینیا کے کیچوگ نے دو گھنٹے4منٹ16سیکنڈ میں فنشنگ لائن عبور کرکے فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری پوزیشن ایتھوپیا کے تولاشوراکیٹاٹا نے پائی، دوسری جانب ویمنز ریس میں کینیا کی ویوین چیرپیوئٹ نے میدان مارلیا۔
تازہ ترین