• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرسنل کا نیا کوچ، سابق فرنچ فٹبالر پیٹرک ویریا مضبوط امیدوار بن گئے

لندن (نیوز ڈیسک)پیٹرک ویریا انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کلب آرسنل کے کوچ کا عہدہ پانے کیلئے فیورٹ بن گئے، انہیں ممکنہ طور پر آرسینے وینگر کا جانشین خیال کیا جارہا ہے، جو وینگر کے ابتدائی دور میں کلب کے کپتان بھی رہے ہیں، مانچسٹر سٹی کے موجودہ منیجر پیپ گورڈیولا نے پیٹرک ویریا کو یہ ذمے داری سنبھالنے کیلئے انتہائی موزوں شخصیت قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سٹی میں بطور پلیئر کیریئر ختم ہوجانے کے بعد سابق فرنچ فٹبالر ویریا دوبرس ہمارے ساتھ رہا ہے لہذا میں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آرسنل کے چیلنج کیلئے انہیں بہترین فرد خیال کررہا ہوں، مجھے ان کے ٹاپ منیجر بن جانے پر کوئی شبہ نہیں ہے وہ یقینی طور پر ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین