• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال نے ریکارڈ 11ویں بار مونٹی کا ر لو ما سٹرز ٹرافی جیت لی

مونٹی کار لو( اے ایف پی ) رافیل نڈال نے 11ویں بار مونٹی کا رلو ماسٹرز ٹینس کی ٹرافی جیت کر ریکارڈ کو مزید بہتر کرلیا، ورلڈ نمبر ون اسپینش سٹار نے فائنل میں جاپانی حریف کا ئی نیشکوری کیخؒاف 3-6اور 2-6سے کامیابی سمیٹی فتح کی بدولت رافیل نڈال نے ریکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی مضبوط کرلی نڈال اوپن ایرا میں کوئی بھی ایک ایونٹ 11 بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ ان کے مجموعی کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد اب بڑھ کر 76ہوگئی نڈال کا 31واں ماسٹرز ٹرافی جیتنا بھی اپنے طورپر ایک منفرد ریکارڈ ہے اس سے قبل وہ جوکووک کے ہمراہ ریکارڈ میں سمجھ داری اختیار کیے ہوئے تھے 16بار کے گرینڈ سلم فاتح نڈال نے کلے کو رٹس پر اپنی بادشاہت قائم رکھی، نڈال اب آئندہ ہفتے بارسلونا اوپن بھی 11ویں بار جیتنے پر نگاہیں مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین