• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی عدم توجہی، شکارپور و فیض شاہ اسٹریٹ سمیت دیگر علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

انتظامیہ کی عدم توجہی، شکارپور و فیض شاہ اسٹریٹ سمیت دیگر علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

شکارپور(نامہ نگار) گھنٹہ گھر چوک لکھی در کے قریب فیض علی شاہ اسٹریٹ سمیت دیگر گلی محلے منتظمین کی عدم توجہی کے باعث گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئے ہیں۔صفائی کی سہولیات سے محروم مکینوں سمیت دکانداروں عمران قریشی، فہد موریانی، جبران ابڑو ودیگر نے شکایت کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ کئی برسوں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث دیگر گلی محلوں کی طرح فیض علی شاہ اسٹریٹ کو بھی نظر انداز کردیا گیاہے۔ جہاں آئےروزسیوریج کاپانی ہماری دکانوں کے آگےجمع رہنے سے گاہکوں سمیت علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث ہمارے کاروبار پر انتہائی برے اثرات پڑ رہے ہیں۔گھروں کےقریب جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے جان چھڑانے کے لئے بعض لوگ کچرے کو آگ لگادیتے ہیں جس سے دُھواں اٹھنے کی وجہ سے سانس کی تکالیف،امراض چشم سمیت کئی مہلک امراض پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔طویل عرصے سے گلی میں کوئی ترقیاتی کام بھی نہیں کرایا گیا نہ ہی رات کے اوقات میں روشنی کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجودہے۔انہوں نےاعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کو گندگی سے پاک کرکے شہریوں کو چین سے جینے کا حق دیا جائے۔

تازہ ترین