• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمڑاو ٔ اور مٹھڑاو کینال کی ٹیل کے علاقوں میں پانی کی قلت

جمڑاو ٔ اور مٹھڑاو کینال کی ٹیل کے علاقوں میں پانی کی قلت

ڈگری (نامہ نگار ) جمڑاو و مٹھڑاو کینال کی ٹیل کے علاقوں میں پانی کی قلت کے بحران کےخلاف کاشتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمڑاو و مٹھڑاو کینال کے ٹیل کی نہروں میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی بدترین قلت کے خلاف کاشتکاروں کی تنظیم آباد گار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین جلیل انڑ، ایاز کھوسو، امیر بخش پتافی و دیگر نے 26اپریل کو جھڈو میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ناراکینال میں 8ہزار کیوسک پانی موجود ہونے کے باوجود جمڑاؤ اور مٹھڑاؤ کینالوں کی ٹیل کے علاقوں میں انسان اور جانور پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں اور نہروں میں ریت اڑ رہی ہے۔ آبپاشی کے سسٹم میں پانی کی قلت 50فیصد تک ہے لیکن محکمہ آبپاشی میں بد انتظامی، پانی چوری اور محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ رشوت کے عوض بڑے زمینداروں کو پانی فروخت کرنے کے باعث یہ قلت ٹیل کے علاقوں میں 100فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ علاقہ کے بڑےحصے میں خریف کی فصلوں کی کاشت بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ زیر زمین مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ۔پانی کی قلت کی شکایات کے ازالے کے لیےمنتخب نمائندوں نے بھی معذرت کر لی ہے۔ کہتے ہیں کہ آبپاشی حکام ان کی نہیں سنتے ،کاشتکار رہنماؤں نے کہا کہ انجینئر جمڑاؤ اور مٹھڑاؤ کینال پانی کی قلت کے ذمہ دار ہیں جنہیں فوری طور پر بر طرف کیا جائے۔

تازہ ترین