• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،20 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(بیورورپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر پو لیس کاکرمنلز، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن، 20ملزمان گرفتار،کچی شراب کی5بھٹیاں تباہ کر کے ہزاروں لیٹر کچی شراب، خام مال، اسلحہ، بھارتی گٹکا اور مین پوری برآمد کر لی، پو لیس ترجمان کے مطابق گذشتہ رات ایس ایس پی حیدرآباد کے اینٹی کرائم سیل، ڈی ایس پی چھلگری نظر محمد ڈیشک، ایس ایچ او ہٹڑی طارق خانزادہ، ایس ایچ او چھلگری ، ایس ایچ او اورحیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے چھلگر ی اور ہٹڑی تھانوں کی حدود میں کچے کے علاقوں اور آچر گوٹھ میں ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 خفیہ شراب کی بھٹیاں مسمار کرکے ہزاروں لیٹر کچی شراب اور شراب کشید کر نے کا سامان، مین پوری کی بھاری مقدار اور اسلحہ سمیت 12 سے زائد مشکوک افرادکو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پھلیلی پولیس نے دوران چیکنگ مختلف علاقوں سے 4 ملزمان نعمان ولد حنیف آرائیں سکنہ پریٹ آباد کو موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلوں سمیت، جمیل آرائیں کو سیکڑوں مین پوری کے پیکٹ مع خام مال اور انڈین گٹکے کی بھاری مقدار سمیت، ملزم ناصر بلوچ کو سیکڑوں مین پوری پیکٹ اور خام مال سمیت اور ملزم شبیر خان ولد حشمت کو بھاری تعداد میں مین پوری سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ جی او آر پولیس نے 1140 غیر ملکی انڈین گٹکے سمیت ڈیلرکو گرفتار کر لیا ہے۔ حالی روڈ پولیس نے ملزم شاہ میر ولد عبدالمجید سکنہ سخی وہاب ٹاون کو سینکڑوں مین پوری کے پیکٹس سمیت گرفتار کر لیاہے۔ سیری پولیس نے ملزم عبدالعزیز ولد محمد بروہی کو مین پوری کی بھاری مقدار اور خام مال سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ ایک منشیات فروش وہاب کھوسو کو بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار کر لیاہے۔
تازہ ترین