• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری پلاٹ کی جعلسازی سے فروخت،مختارکاراورخریدار کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی صوبائی عدالت نے بھٹ شاہ کے شاہی بازار میں واقع سرکاری پلاٹ کی جعلسازی سے فروخت کے مقدمہ میں نامزد مختار کار بھٹ شاہ نصر اللہ چاوڑو اور خریدار مظہر علی شاہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں، تاہم کیس کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث دونوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ واضح رہے کہ سینئر سول جج مٹیاری نے ایک سول سوٹ پر بھٹ شاہ کے شاہی بازار میں واقع 18522 مربع گز رقبے کے سرکاری پلاٹ کی جعلسازی سے فروخت کے الزام میں اینٹی کرپشن سرکل مٹیاری کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سرکل آفیسر مٹیاری نے کرپشن میں ملوث مختار کار اور پلاٹ خریدنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، دونوں ملزمان عبوری ضمانت پر تھے۔ پیر کو عدالت نے سرکاری وکلا کے دلائل کے بعد دونوں کی ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تازہ ترین