• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارٹ اور بچت بازار انتظامیہ نے سڑک اور فٹ پاتھ پارکنگ ایریا بنادیئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں اشیائےخوردنوش کی سستے داموں فروخت کے نام پر شہریوں کو ریلیف دینے کی دعویدار مارٹ اور بچت بازار انتظامیہ نے سڑکوں اور فٹ پاتھ کو پارکنگ ایریا بنادیا، گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا شہریوں کا مقدر بن گیا، جبکہ ٹریفک کی روانی، غیرقانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کو درست سمت میں چلانے کے لئے سیکورٹی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے، شہریوں کی جانب سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے اور بڑے بڑے مارٹ کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی شکایات ضلع انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ارسال کی جاچکی ہے، کارروائی نہم ہونے کے باعث شہریوں کی مارکیٹ انتظامیہ سے تلخ کلامی کے واقعات معمول بناہوا ہے۔
تازہ ترین